31 مئی، 2016، 11:54 AM

شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ

شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ

شمالی کوریا نے آج درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے آج درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ ادھرجنوبی کوریا کے حکام کے مطابق تجربہ ناکام ہوگیا، جاپان نے ایک روز قبل ہی ممکنہ تجرنے کے پیش نظر اپنی فوج کو الرٹ کر دیا تھا۔جنوبی کورین وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے آج صبح جنوبی ساحل سے موسوڈان میزائل کاتجربہ کیا،جو ناکام رہا۔ اپریل میں اسی میزائل کے شمالی کوریا نے تین تجربے کئے تھے جو ناکام رہے تھے ،یہ درمیانی فاصلے تک مار کرنے والا میزائل جاپان میں کہیں بھی اور امریکی حدود گوام کو بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جنوبی کوریا کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے مزید اشتعال انگیز کارروائیوں کے لئےہماری فوج تیار ہے۔

News ID 1864403

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha